چین کے تعاون سے براونڈی کے صوبے رومانگے میں روزی بازی ہائیڈروپاور اسٹیشن منصوبہ مکمل کر لیا گیا ہے ، منصوبے کی تکمیل سے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعاون میں اضافہ ہوگا ،براونڈی کے صدر پیرے نکورن ژی ژانے بھی منصوبے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی چین کے تعاون سے براونڈی میں بنائے جانے والا یہ سب سے بڑا منصوبہ ہے جس کے ذریعے 15 میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی ،چینی عوام کو عوامی جمہوریہ چین کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد کا پیغام دیتے ہوئے براونڈی کے صدر نے کہا کہ چین نے ہمیشہ اس بات کا مظاہرہ کیاہے کہ وہ دنیا بھر اور خاص طور پر براونڈی کیلئے قابل اعتماد دوست ہے ۔
چینی تعاون سے براونڈی میں ہائیڈروپاور اسٹیشن منصوبہ مکمل
Sep 21, 2019 | 16:23