کلر سیداں تحصیل میں پانچ  روزہ انسدادپولیو مہم کا آغاز

کلر سیداں (نامہ نگار) حکومت پنجاب کی ہدایت پر دیگر شہروں کی طرح کلر سیداں تحصیل میں پانچ روزہ انسدادپولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں ملک ناصر ولایت لنگڑیال نے گزشتہ روز نواحی یونین کونسل بشندوٹ میں واقع خانہ بدوشوں کی کچی آبادی میں پانچ برس سے کم عمر کے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے۔ ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر سید عابد حسین شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پانچ سال کی عمر کم کے 37 ہزار بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلانے کا ٹارگٹ دیا گیا ہے۔انسداد پولیو مہم 21 سے 25 ستمبر تک جاری رہے گی جبکہ تحصیل کو 13 زون میں تقسیم کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن