نواز شریف کا ساتھ دینے والوں کی قسمت میں محض پچھتاوا رہے گا:خرم نواز گنڈاپور

لاہور (خصوصی نامہ نگار  ) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے اے پی سی کے اعلامیہ پر اپنے ردعمل میں کہا کہ نواز شریف کا ساتھ دینے والے ماضی میں بھی پچھتائے آئندہ بھی پچھتائیں گے، احتجاجی تحریک وہ چلائیں جن کا دامن صاف ہے، لٹیرے کس منہ سے تحریکیں چلانے کی بات کرتے ہیں نواز شریف کا ایجنڈا پاکستان یا اس کی سیاست نہیں بلکہ قومی اداروں کی تذلیل اور توہین کرنا ہے نواز شریف بیرونی آقاؤں کے اشاروں پر ناچ رہے ہیں ، انھوں نے کہا کہ نواز شریف اینڈ کمپنی اپنے دور حکومت میں ہر اپوزیشن کو کہتے تھے اسمبلی میں آ کر بات کریں اب خود سڑکوں کی طرف بھاگ رہے ہیں، انھوں نے کہا کہ نواز شریف کا ایجنڈا واضح ہے وہ اپنے ہر جرم کا ذمہ دار فوج کو سمجھتے ہیں اے پی سی میں شامل جماعتیں نواز شریف کو ایک برائی قرار دیتی تھیں اور آج اسی برائی کے ساتھ کھڑی ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن