خواجہ حمید الدین سیالوی ؒکی زندگی ’’عشق رسول ‘‘ سے عبارت تھی:راغب نعیمی

Sep 21, 2020

لاہور(خصوصی نامہ نگار)دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ وممبراسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے سجادہ نشین آستانہ عالیہ سیال شریف حضرت خواجہ پیر محمد حمید الدین سیالوی کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ خواجہ حمید الدین سیالویؒ زندگی ’’عشق رسول ‘‘ سے عبارت تھی۔آپ علیہ الرحمہ کی دینی وملی اورسماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھاجائے گا۔ سجادہ نشین آستانہ عالیہ سیال شریف خواجہ حمید الدین سیالوی رْشد و ہدایت کے سر چشمہ تھے آپ علیہ الرحمہ نے تمام زندگی اتباع رسول میں گزاری عقیدہ ختم نبوت کے احیاء کیلئے ہمیشہ سر بستہ رہے اْن کی وفات سے دْنیا ایک عظیم روحانی شخصیت سے محروم ہو گئی جس کا خلا مشکل سے پْر ہو گا۔ حضور پیر سیال نے ہمیشہ اتحاد امت کیلئے کام کیا۔حضرت خواجہ حمیدالدین سیالوی کی رحلت امت مسلمہ، ان کے اہل خانہ اور عقیدت مندوں کے لئے گہرا صدمہ ہے۔آپ ؒ کے وصال سے پاکستان ایک بڑے عالم دین سے محروم ہو گیا ہے۔ دین اسلام کیلئے آپؒ کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔ اللہ تعالی ان کے درجات بلند فرمائے ، اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ 

مزیدخبریں