لاہور( خصوصی نامہ نگار)جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفارروپڑی حافظ عبدالوھاب روپڑی، مولانا شکیل الرحمن ناصر حافظ عبدالوحید شاہدروپڑی نے کہا ہے کہ اسلامی سزاوں کے ہوتے کسی اور سزاکا نہیں سوچنا چاہیے بلکہ اس کانفاذ کیا جائے تو ہر طرف امن ہوگا، شرعی حدود کے نفاذ سے ہی ملک سے جرائم کاخاتمہ اور امن قائم ہوگا اور سب کو تحفظ ملے گا ،قر آن وسنت کی تعلیمات پر عمل کر کے ہی ہم ایک فلاحی معاشرہ قائم کرسکتے ہیں ۔مجرموں کو سرعام لٹکادیا جائے تو جرائم ایک عرصے تک نہیں ہو ں گے جرائم کے خاتمے کے لیئے شرعی سزائیں دی جائیں، پاکستان کے نظریاتی تشخص کی بقا کے لیئے اسلامی دفعات کا تحفظ ضرورہے ۔اسلامی نظام کے نفاذ سے برکات برسیں گی اور رحمتوں کا نزول ہوگا ،ملک میں جرائم بڑھتے جارہے ہیں قتل وغارت ،اغوا ،ڈکیتیوں اور ریپ کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہورہاہے موٹروے اور اس طرح کے مختلف واقعات انتہائی تشویشناک اور قابل مذمت ھیں ۔
اسلامی حدودنافذ کی جائیں تو جرائم کا خاتمہ ہوسکتا ہے:عبدالغفارروپڑی
Sep 21, 2020