منی لانڈرنگ ،اثاثہ جات کیس : شہباز شریف کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت آج ہوگی

لاہور (اے پی پی )لاہور ہائیکورٹ میں منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی عبوری ضمانت کی درخواست پر آج بروز سوموار کو سماعت ہوگی۔ عدالت عالیہ کے جسٹس سردار احمد نعیم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں آج تک کیلئے توسیع کی تھی۔ دریں اثناء شہباز شریف کے وکیل نے مزید دستاویزات کیلئے متفرق درخواست دائر کر دی جس میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ شہباز شریف کے خلاف ریفرنس کو ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے۔عدالت عالیہ کے روبرو درخواست گزار شہباز شریف نے دائر ضمانت درخواست میں چیئرمین نیب سمیت دیگر کو فریق بنایا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...