اسلام آباد (آن لائن) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آل پارٹیز کانفرنس سے قبل ہال کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر پارٹی رہنمائوں نے بلاول بھٹو زرداری کو تفصیلی بریفنگ بھی دی۔ بلاول بھٹو نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تمام کارکنوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ علاوہ ازیں بلاول بھٹو زرداری 32 برس کے ہو گئے۔ ان کی سالگرہ21ستمبر آج منائی جائے گی۔ ملک بھر میں پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام سالگرہ کے کیک کاٹے جائیں گے اور بلاول بھٹو کی درازی عمر کیلئے دعائیں مانگی جائیں گی۔
بلاول نے اے پی سی سے قبل انتظامات کا جائزہ لیا‘ آج سالگرہ منائیں گے
Sep 21, 2020