بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ، احساس محرومی ختم ہوگا: عاصم باجوہ

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے جنوبی علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے۔ عاصم سلیم باجوہ نے ٹوئٹر پر ٹویٹ کیا کہ اہم ترین ایم 8 شاہراہ کی تعمیر کے لیے ٹینڈر جاری کردیا گیا، ایم 8  شاہراہ کی تعمیر سے گوادر بندرگاہ تک رسائی مزید آسان ہوجائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ایم 8 سے علاقے میں سماجی و اقتصادی ترقی اور استحکام آئے گا۔ چیئرمین سی پیک اتھارٹی کا کہنا تھا کہ منصوبوں سے علاقے میں پایا جانے والا احساس محرومی ختم ہوگا۔ علاقے کے عوام کو وہ سب دیا جا رہا ہے جس کے وہ دہائیوں سے منتظر تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک کی منصوبوں پر کام دن رات جاری ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...