اسلام آباد(قاضی بلال)پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی)ایک بار پھر سے تحلیل ہوگی اور تمام ملازمین کو پھر سے فارغ کردیاجائیگا ۔ پاکستان میڈیکل کمیشن بل کے مشترکہ اجلاس کے بعد منظوری کے بعد پی ایم ڈی سی کا کام مکمل طور پر ٹھپ ہو کر رہ گیا ۔ ملازمین اور افسران تذبذب کا شکار ہیں ۔ ایک دو روز میں پی ایم ڈسی کا نوٹیفیکیشن وزارت قومی صحت جاری کر دے گی ۔پی ایم سی بل کی منظوری کے بعد پھر سے وہی پرانی باڈی وجود میں آجائیگی جس میں غیر متعلقہ افراد کی اکثریت ہوگی ۔ پی ایم سی کا سب سے زیادہ نقصان ملازمین کو ہوگا بل کے مطابق ملازمین کو ادائیگیاں کرنے کے بعد فارغ کر دیا جائے گا تمام تر اختیارات کمیشن کے پاس ہونگے ۔ تمام ملازمین کو گولڈشیک ہینڈ دیگر کر فارغ کرنے کا بھی منصوبہ بنایا گیا ہے۔ بل میں گولڈن شیک ہینڈ دینے کی منظور ی دی گئی ہے۔ صدرکے بعد سب سے زیادہ بااختیار نائب صدر ہو بنایا گیا ہے صدر کی غیر موجودگی میں سارے کام نائب صدر کرے گا ۔ فوری طورپر نو روز کیلئے عارضی بنیادوں پر ملازمین رکھے جائیں گے جن میں افسران بھی شامل ہیں تب تک یہ کام کریں گے جب تک نئے لوگ مستقل بنیادوں پر نہیں آ جاتے ہیں ۔سیکرٹری کا عہدہ پھر سے بحال کیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق ساڑھے تین سو ملازمین کو پھر سے فارغ کردیا جائے گا جسکے بعد نئے سرے سے بھرتیاں ہونگی اور من پسند افراد کو تعینات کیا جائیگا ۔نئے بل ان ملازمین کو بھی اجازت دی گئی ہے کہ وہ نئے سرے سے اپلائی کر سکتے ہیں میرٹ پر ان کو بھی دوبارہ سے نوکری دی جا سکتی ہے۔وزارت قومی صحت کی جانب سے ایک دو روز میں توقع کی جا رہی ہے کہ نیا نوٹیکفیشن جاری کردیا جائیگا ۔ جس کے بعد پی ایم ڈی سی کا پھر سے خاتمہ ہو جائیگا اور پی ایم سی پھر سے اسی طرح کام شروع کریگی ۔ اس وقت پی ایم ڈی سی میں ہزاروں کی تعداد میں رجسٹریشن کے کیسز زیر التواء ہے اور بے شمار ڈاکٹروں کا ریکارڈ گم ہو چکا ہے جس سے مسائل کا سامنا صرف اور صرف ڈاکٹروںکوکرنا پڑے گا ۔