بھارت میں ممبئی سے متصل شہر بھیونڈی میں 3 منزلہ رہائشی عمارت گرنے سے 10 افراد ہلاک جبکہ درجنوں کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پیر کی صبح بھیونڈی میں گرنے والی عمارت کے ملبے سے 20 افراد کو زندہ نکال لیا گیا ہے جبکہ دیگر کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ عمارت گرنے کا واقعہ مقامی وقت کے مطابق صبح 3 بج کر 20 منٹ پر پیش آیا ، اس دوران عمارت میں رہائش پذیر افراد سو رہے تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گرنے والی عمارت 1984 میں تعمیر کی گئی تھی اور اس کو پہلے ہی خطرناک قرار دیا جاچکا تھا جبکہ رہائش پذیر افراد کو عمارت خالی کرنے کے لیے نوٹس بھی جاری کیے ہوئے تھے۔ بلڈنگ میں 21 فیملیز آباد تھیں تاہم انتظامیہ کی جانب سے نوٹس موصول ہونے کے بعد کچھ خاندان بلڈنگ خالی کرکے چلے گئے تھے اور کچھ اسی میں رہائش پذیر تھے۔حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ گذشتہ ماہ ہوئی شدید بارشوں کے سبب عمارت مزید کمزور ہو گئی تھی۔
بھارت،3 منزلہ عمارت زمین بوس، 10 افراد ہلاک
Sep 21, 2020 | 12:00