منیلا سمندری لہروں کی نذر ہونے والے گمشدہ بورڈ کا 2 سال بعد سراغ مل گیا

ہوائی کے سمندر کی طوفانی لہروں میں حادثے کا شکار ہونے والے گمشدہ بورڈ کا 2 سال بعد 8 ہزار کلومیٹر دور جنوبی فلپائن کے علاقے میں سراغ مل گیا ہے ۔ فرانسیسی خبر رساںادارے کے مطابق سمندری لہروں پر سفر کرنے والے ڈاگ فالٹر نے بتایا کہ اسے گمان تھا کہ یہ بورڈ مقامی ماہی گیروں نے اٹھا لیا ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ مجھے سوشل میڈیا پر فیس بک اور انسٹا گرام کے ذریعہ پتہ چلا کہ ہلکے نیلے رنگ کے کسٹم سائز کا یہ بورڈ سارنگانی کے دور دراز جزیرے کے قریب مقامی پرائمری سکول کے اساتذہ کے ہاتھ لگا ہے جو بخوشی اِسے واپس کرنا چاہتے ہیں۔35 سالہ فالٹر نے بتایا کہ جب میں نے بورڈکی تصویر دیکھی تو میں اسے مذاق سمجھ رہا تھا کیونکہ مجھے یقین نہیں تھا کہ یہ مجھے دوبارہ کبھی مل جائے گا۔ برانزویلا نے یہ بورڈ اپنے پڑوسی سے دو ماہ قبل 40 امریکی ڈالر میں خریدا جبکہ بحر الکاہل میں مہینوں تیرنے کے باوجود بورڈ پر لکھا ہوا لائل کارلسن کا نام ابھی تک نہیں مٹا ہے۔

ای پیپر دی نیشن