پارلیمنٹ، مخصوص مدت میں حلف برداری کی آئین میں گنجائش نہیں: ہائیکورٹ

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ نے منتخب ارکان اسمبلی کے حلف کی مدت مقرر کرنے کی ترمیم پر عمل درآمد روکنے کے خلاف دائر درخواست پر وفاق اور الیکشن کمیشن سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔عدالت نے قرار دیا کہ آئین میں مخصوص مدت میں حلف نہ اٹھانے والے اراکین اسمبلی کی نا اہلی کی کوئی گنجائش نہیں، پارلیمنٹ اور اسمبلیاں ہونے کے باوجود بلاجواز آرڈینس پر آرڈینس جاری کرنے کا بھی کوئی جواز نہیں ہے۔ درخواست موقف اختیار کیا ہے کہ الیکشن آرڈیننس میں ترمیم کے ذریعے 72 اے کے ذریعے منتخب رکن اسمبلی کو 60 روز میں حلف لینے کا پابند بنایا گیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ فیڈرل لیجسلیٹو لسٹ میں وفاق کو رکن اسمبلی کے حلف اٹھانے کا وقت مقرر کرنے کا کوئی اختیار نہیں دیا گیا۔ عدالت نے کہا کہ یہ انتہائی اہمیت کا معاملہ ہے۔ فریقین کو بلوا کر سننا ضروری ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...