اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے انتخابات شفاف طریقے سے کرانے میں مدد ملے گی۔ بروقت فارم 45 ملے گا۔ کوئی ووٹ مسترد نہیں ہوگا۔ ٹویٹ میں وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ اپوزیشن کا ٹھپہ مافیا ٹیکنالوجی کے استعمال کی مخالفت کر رہا ہے۔ کیونکہ ای وی ایم سے دھاندلی راستہ بند ہو جائے گا۔
اپوزیشن کا ٹھپہ مافیا ٹیکنالوجی کی مخالفت کر رہا ہے: فرخ حبیب
Sep 21, 2021