اسلام آباد(وقائع نگار) سینئر سپیشل مجسٹریٹ سی ڈی اے کی عدالت نے درختوں کی بڑے پیمانے پر کٹائی اور انوائرمنٹل پروٹیکشن ریگولیشنز 2008 کی خلاف ورزی پر غوری ٹاون کے سی ای او کو مجموعی طور پر تین سال قید کی سزا سنادی ملزم کو ڈیڑھ ارب روپے جرمانہ اور ایک ارب روپے مالیت کے درخت لگانے کا بھی حکم دیا گیا ہے عدالتی فیصلے کے بعد ملزم کو کمرہ عدالت سے پولیس نے گرفتار کر لیا ہے کیس کی سماعت سینئر سپیشل مجسٹریٹ سی ڈی اے سرار محمد آصف نے کی عدالتی کاروائی شروع ہوئی ملزم اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت میں حاضر ہوا سی ڈی اے کی جانب سے ایڈوکیٹ حسنین حیدر تھہیم نے دلائل مکمل کئے تھے گذشتہ روز عدالت نے پہلے سے محفوظ شدہ فیصلہ سنایا ملزم کے خلاف سی ڈی اے کے شعبہ انوائرمنٹ نے غوری ٹاون میں غیرقانونی تعمیرات کرنے اور بڑے پیمانے پر درختوں کی کٹائی پر اڑھائی ارب روپے مالیت کا چالان پیش کررکھا تھا عدالت نے دلائل مکمل ہو نے مذکورہ حکم جاری کردیا ہے۔