کپاس کی 8.46ملین گانٹھوں کا سابقہ تخمینہ درست ہے، فخر امام

Sep 21, 2021

اسلام آباد (نا مہ نگار) وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق سید فخر امام نے کہا ہے کہ کپاس کی پیداوار کے موجودہ اعداد و شمار 8.46ملین گانٹھ کی پیداوار متوقع ہے ، مناسب کیمیائی سپرے کے ذریعے کپاس کی پیداوار کے معیار اور مقدار کو بڑھایا جا سکتا ہے۔وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق سید فخر امام نے کپاس کی پیداوار کے مثبت رجحان کو سراہنے کے لیے ایک اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں تمام صوبائی وزراء برائے زراعت ، صوبائی زراعت کے محکمے اور این ایف ایس اینڈ آر کے سینئر عہدیداران نے شرکت کی۔ وفاقی وزیر نے شرکاکو خوش آمدید کہا اور کپاس کی مجموعی پیداوار بڑھانے میں تمام سٹیک ہولڈرز کے کردار کو سراہا۔ فخر امام نے کہا کہ 15ستمبر تک 2.686ملین گانٹھوں کی بجائے گزشتہ سال کے 1.035ملین گانٹھوں کے مقابلے میںگرن فیکٹریوں میں پہنچی ہے ، جبکہ کپاس کی کاشت کا رقبہ تقریبا 1.87ملین ہیکٹر ہے۔ موجودہ رجحانات کا تجزیہ کرتے ہوئے ، کپاس کی 8.46ملین گانٹھوں کا سابقہ تخمینہ درست معلوم ہوتا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ اب تک 159فیصد زیادہ آمدنی کوظاہر کرتا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ وقت کی ضرورت ہے کہ مثبت رجحان کو برقرار رکھنے کے لیے چوکسی فصل کے انتظام کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پیداوار کو زیادہ سے زیادہ کرنے کے لیے ضروری ہے کہ کاشتکار صاف چنائی پر توجہ دیں تاکہ مقامی مارکیٹ میں بہتر قیمتوں کے حصول کے لیے معیار اور اعلی درجے کو برقرار رکھا جائے۔ 

مزیدخبریں