اسلام آباد (نا مہ نگار)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ہیلتھ ریگیولیشن اینڈکو آرڈی نیشن کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر ہمایوں مہمندکی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاس میں منعقد ہوا۔ کمیٹی اجلاس میں فیڈرل گورنمنٹ پولی کلینک کے کام، کارکردگی، دوائیوں اور سرجیکل، لیبارٹری آلات کی کمی اور اس میں بہتری کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کے ساتھ جی الیون میں فیڈرل گورنمنٹ پولی کلینک کی ایڈیشنل بلڈنگ کی موجودہ صورتحال کا جائزہ، وزارت ہیلتھ سروسز ریگولیشن اینڈ کوارڈینیشن کی طرف سے متعدی امراض سینٹر، نیشنل انسیٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد اور اس کو چلانے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات،وزارت نے کمیٹی کو کوئیک کی رو ک تھام کیلئے اٹھائے گئے اقدامات، کوئیکس کی جانب سے اپنائے گئے طبی اور سرجیکل طریقہ کار اور صوبوں کی مشاورت سے ادویات اور طبعی/لیبارٹری ٹیسٹ کیاوور پرسکرپشن اور آن لائن پرسکرپشن کے علاوہ، وزارت کی جانب سے کمیٹی کو لفظ "ڈاکٹر" استعمال کرنے کا حقدار اور غیر مستحق افراد کو لفظ "ڈاکٹر" استعمال کرنے سے روکنے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں ورکنگ پیپر کی وقت پر فراہمی نہ ہونے پر چیئرمین کمیٹی اور اراکین کمیٹی نے برہمی کا اظہار کیا اور آئندہ کمیٹی اجلاس سے 48گھنٹے پہلے ورکنگ پیپر کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدا یات جاری کیں۔ کمیٹی اجلاس میں ایگزیکٹوڈائریکٹر پولی کلینک نے کمیٹی کو تفصیلی بریفنگ دی۔