جسٹس شہزاد کی معذرت، مشرف، زرداری، گیلانی کیخلاف سماعت کرنے والابنچ تحلیل

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ میں یوسف رضا گیلانی، آصف زرداری اور مشرف کے خلاف بارہ سال پرانے زیر التواء کیسسز کی سماعت کے لیے فل بنچ تحلیل ہوگیا۔ بنچ کے فاضل رکن جسٹس ملک شہزاد نے بنچ میں بیٹھنے سے معذرت کر لی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ نے  سماعت شروع تو بنچ کے فاضل رکن جج جسٹس ملک شہزاد نے بنچ میں بیٹھنے سے معذرت کر لی۔ جس کے بعد بنچ تحلیل ہوگیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اگرچہ تمام درخواست گزار وفات پا گئے ہیں اور تمام درخواستیں غیر موثر ہو گئی ہیں، تاہم پھر بھی نیا بنچ بنایا جائے گا۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...