سربراہان مملکت‘ وزیراعظم کو  ملنے والے تحائف‘ تفصیلات   کیلئے فریقین کو نوٹس 

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی عدالت نے شہری کو وزیراعظم عمران خان کو ملنے والے تحائف کی تفصیلات دینے سے متعلق انفارمیشن کمیشن حکم کے خلاف درخواست میں پاکستان انفارمشن کمشن اور شہری ابرار خالد سمیت فریقین کو جواب کیلئے نوٹس جاری کر دئیے۔ کابینہ ڈویژن کی درخواست پر سماعت کے دوران اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عتیق الرحمن صدیقی عدالت پیش ہوئے، کابینہ ڈویژن کا کہنا ہے کہ سربراہان مملکت کے درمیان تحائف کا تبادلہ بین الریاستی تعلقات کا عکاس ہوتا ہے۔ ایسے تحائف کی تفصیل اجراء سے میڈیا ہائپ اور غیر ضروری خبریں پھیلیں گی۔ بے بنیادخبریں پھیلنے سے مختلف ممالک کیساتھ تعلقات متاثر، ملکی وقار مجروح ہو گا۔ عدالت نے مذکورہ بالا اقدامات کے ساتھ سماعت ملتوی کر دی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...