بیر سٹر سلطان، سنجرانی کی ملا قا تیں: بھارت کا انتہا پسند انہ رویہ امن کیلئے خطرہ: عثمان بزدار

لاہور (نیوز رپورٹر + سٹی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے رحیم یار خان میں 2 نہروں میں شگاف پڑنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری آبپاشی اور کمشنر بہاولپور ڈویژن سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ نہروں میں پڑنے والے شگاف کو جلد سے جلد پر کیا جائے۔ عثمان بزدار نے جہانیاں کے نواح میں زمیندار کے کتوں کے حملے میں کمسن بچی کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ملتان سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے جاں بحق بچی کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی ہے۔ وزیراعلیٰ آفس میں چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے ملاقات کی۔ سینیٹر عبدالقادر اور پرنسپل سیکرٹری وزیراعلی پنجاب بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اور بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ پربات چیت کی گئی۔ صادق سنجرانی اور سینیٹر عبدالقادر نے وزیراعلی عثمان بزدار کے ہر ضلع کی یکساں ترقی کے ویژن کو سراہا۔ عثمان بزدار نے کہا کہ وطن کی مٹی ہم سب سے اتحاد، یگانگت اور بھائی چارے کا تقاضا کرتی ہے۔ بدقسمتی سے اپوزیشن جماعتوں نے ہمیشہ افراتفری کی سیاست کی۔ اپوزیشن جماعتیں صرف ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کو سمجھ لینا چاہیے کہ پاکستان کے مفادات سب سے زیادہ مقدم ہیں۔ یہ لوگ ترقی کے سفر کو روکنے کے لئے منفی سیاست کا پرچار کر رہے ہیں۔ بلوچستان کے ساتھ ہر طرح کا تعاون جاری رکھیں گے۔ صادق سنجرانی نے کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بین الصوبائی ہم آہنگی کے لئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں۔ عثمان بزدار نے امن کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم نے اپنے لہو سے امن کی تاریخ رقم کی ہے۔ بھارت کا انتہا پسند انہ رویہ خطے میں امن کے لئے خطرہ ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان ماضی کے مقابلے میں زیادہ محفوظ اور پرامن ملک ہے۔ عثمان بزدار سے صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ملاقات کی۔ جس میں سیاسی امور اور ترقیاتی منصوبوں  پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو آزاد جموں و کشمیر کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا آزاد کشمیر الیکشن میں بھی شفافیت اور خدمت نے منفی سیاست کو شکست دی۔ مسلسل لاک ڈاؤن بھی کشمیری عوام کے جذبہ آزادی کو نہیں دبا سکا۔ کشمیر میں بھارتی سرکار کی جبرو استبداد کی پالیسی مکمل ناکام ہو چکی ہے۔ کشمیریوں کے ساتھ تھے، ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔ سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو جیل میں بدلا ہوا ہے۔ عثمان بزدار کا تمام علاقوں کی یکساں ترقی کا ویژن ہر لحاظ سے قابل تعریف ہے۔ پنجاب کے 36 اضلاع میں انسداد پولیو کی 5 روزہ مہم کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔ وزیراعلیٰ آفس میں انسداد پولیو مہم کے حوالے سے خصوصی تقریب ہوئی۔ عثمان بزدار نے بچوں کو انسداد پولیو ویکسین پلا کر مہم کا آغاز کیا۔ مشیر صحت حنیف پتافی نے بھی بچوں کو انسداد پولیو ویکسین کے قطرے پلائے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا انسداد پولیو مہم 24 ستمبر تک جاری رہے گی اور مہم کے دوران 5 سال سے کم عمر کے ایک کروڑ 68 لاکھ 80 ہزار بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ پنجاب بھر میں انسداد پولیو کی خصوصی مہم کے دوران 100فیصد ویکسی نیشن کا ہدف پورا کیا جائے گا۔ پنجاب کو پولیو فری بنانا ہمارا مشن ہے۔ 65ہزار سے زائد موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ مہم کا جائزہ لینے کیلئے ایک اہم اجلاس چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کی زیر صدارت پنجاب سول سیکرٹریٹ میں ہوا۔ چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے ہدایت کی کہ انسداد پولیو مہم کو بھرپور انداز میں کامیاب بنایا جائے اور عوام میں آگاہی بڑھانے کیلئے آئمہ مساجد اور عمائدین علاقہ سے بھی مدد لی جائے۔ سیکرٹری پرائمری ہیلتھ نے اجلاس کو بریفنگ میں بتایا کہ اگست میں 11اضلاع میں مکمل کی جانیوالی انسداد پولیو مہم میں کوریج کا تناسب 99.4فیصد رہا اورمقررہ ہدف83لاکھ51ہزار کے مقابلے میں 82لاکھ 98ہزار بچوں کو پولیو ویکسئن کے قطرے پلائے گئے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...