راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے انٹرویو میں کہا ہے کہ طالبان کی نیت میں شک کی کوئی وجہ نہیں۔ قومی مفاد میں طالبان کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔ بارڈر مینجمنٹ میں بہتری لائی جا رہی ہے۔ بارڈر کو جلد مکمل طور پر محفوظ بنا دیا جائے گا۔ بارڈر کے 90 فیصد حصے پر باڑ لگانے کا کام مکمل کر لیا۔ بھارتی میڈیا جعلی خبروں‘ کہانیوں پر پروان چڑھتا ہے۔ عالمی اداروں نے بھی بھارتی میڈیا کی جعلی خبروں کا مذاق اڑایا۔ کچھ بھارتی صحافیوں نے بھی بھارت کے میڈیا کی جعلی خبروں کی مذمت کی۔ طالبان نے کئی بار دہرایا افغان سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہو گی۔ پاکستان افغانستان میں تمام دھڑوں پر مشتمل حکومت بنانے کا حامی ہے۔
جعلی خبریں : عالمی اداروں نے بھارتی میڈیا کا مذاق اڑایا: ڈی جی آئی ایس پی آر
Sep 21, 2021