ملتان( نمائندہ نوائے وقت )؛ محکمہ تحفظ ماحول حکومت پنجاب نے ماحول اور صحت عامہ کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبہ پنجاب میں ہسپتال ویسٹ کے غیر قانونی استعمال اور کاروبار کے خلاف کارروائی کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ ہسپتال ویسٹ جراثیم آلودہ فضلہ ہے جومتعدی بیماریوں کے پھیلنے کا سبب بنتا ہے۔اس لئے اس کو مناسب طریقے سے تلف کر ناضروری ہے۔ محکمہ تحفظ ماحول ملتان نے اس غیر قانونی کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مختلف تھانوں میں 25 مقدمات درج کرائے ہیں۔تمام نجی ہسپتال کے مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ ہسپتالوں کے فضلہ کی قانون کے مطابق تلفی کویقینی بنائیں بصورت دیگرسخت قانونی کارروائی کیجائیگی۔ ہاسپٹل ویسٹ کی ا نسپکشن کیلئے 4 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔