بھتے کی پرچیاں بھجوانے پر مرکزی ملزم سمیت7 افراد گرفتار

Sep 21, 2021

شاہ جمال (نامہ نگار) لاکھوں کی رقم کا بھتہ دینے بصورت دیگر بچوں کو قتل کرنے کی پرچیاں بھجوانے والا مرکزی ملزم گرفتار نشاندہی پر دیگر بھی گرفتار۔ذرائع کے مطابق گزشتہ کئی روز سے محمد اجمل نامی شخص اور اسکے ساتھیوں کی جانب سے پولیس افسران اور سیاسی شخصیات کو بذریعہ ڈاک پرچیاں موصول ہورہی تھیں کہ فلاں جگہ پر پچاس اور اسی لاکھ پہنچا دو ورنہ تمہارے بچوں کو قتل کروادیں گے۔ اسطرح کے خط شاہ جمال کے پولیس افیسر ڈی ایس پی رانا جان محمد اور راہنما پیپلز پارٹی وٹکٹ ہولڈر حلقہ پی پی 276سیدجمیل شاہ کو بھی بذریعہ ڈاک موصول ہوئے۔ جن کے دو مقدمات تھانہ شاہجمال جبکہ متعددتھانہ سٹی مظفرگڑھ میں بھی درج ہوئے ہیں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم اجمل کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ اسکی نشاندہی پر نصف درجن کے قریب دیگر ملزمان بھی حراست میں لئے گئے ہیں تاہم پولیس ملزمان کے نام صیغہ راز میں رکھ کر تفتیش جاری رکھے ہوئے ہے۔

مزیدخبریں