ہاسٹل فیس کی جبری وصولی،طالبات کا احتجاج،ویمن یونیورسٹی انتظامیہ کا ہتک امیزہ سلوک

ملتان ‘ مونڈکا( لیڈی رپورٹر‘ نامہ نگار ) ویمن یونیورسٹی ملتان کی تین سمیسٹر گھروںمیں گزارنے والی طالبات سے ہاسٹل کی تین ماہ کی فیس طلب کرلی اور فوری جمع کرانے کا حکم بھی دیا۔طالبا ت کاکہنا تھا کہ وہ تین سمسٹر گھر بیٹھی رہی ہیں ہاسٹل میں آئے نہیں تو یہ فیس کس لئے دی جائے مگر ان کی کوئی بات سننے کو تیار نہیں تھا جس پر انہو ںنے رجسٹرار قمررباب اور ایڈیشنل رجسٹرار سعدیہ ارشادکو درخواست دینا چاہی مگر انہوں نے اچھا رسپانس نہ دیا بلکہ ان کو دھمکیاں دینا شروع کردیں۔ طالبات کو پہلے لائن میں کھڑا ہوکر بات کرنے کا کہا گیا پھر سیکورٹی عملے کو ان کے نام اور شعبے کا نام لکھنے کا کہا تاکہ ان کے خلاف ڈسپلن کمیٹی میں کیس لی جایا جائے ۔ اس سارے عمل کی ویڈیو جب منظر عام پر آئی تو سماجی حلقوں کی طرف سے شدید ردعمل سامنے آیا ان کا کہنا تھا کہ طالبا ت پر ظلم کیا جارہا ہے اور یونیورسٹی کے اساتذہ کا یہ رویہ شرمناک ہے ۔ اس معاملے پر اعلیٰ حکام فوری نوٹس لیں رجسٹرار قمررباب اور سعدیہ ارشاد کے خلاف کارروائی کی جائے ۔دوسری طرف اسلامی جمعیت طلبا نے ویمن یونیورسٹی کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا ہے ۔ناظم اسلامی جمعیت طلبہ ملتان حافظ مجاہد صالحین کا کہنا ہے کہ فیسوں کا ناجائز مطالبہ اور انتظامیہ دھمکیوں کی مذمت کرتے ہیں ۔ اس وقت تمام بی ایس کی ہاسٹل طالبات سے پانچویں، چھٹے، ساتویں اور آٹھویں سمسٹر کی ہاسٹل فیس مانگی جا رہی ہے جبکہ ان تمام سمسڑز میں طالبات گھر رہی ہیں ہر طالبہ کی تقریباً ت33 ہزار فیس بنتی ہے جو کہ سراسر ناجائز ہے کچہری کیمپس اور متی تل کیمپس سمیت تمام ہاسٹل طالبات کی تعداد تقریباً 1000 ہے اور سبھی بے حد پریشان ہیںکچہری کیمپس کے ہاسٹل کی وارڈن باقاعدہ دھمکیاں دے رہی ہیں کہ جو بھی فیس نہیں دے گا اس کے خلاف وائس چانسلر کے پاس درخواست جائے گی اور ڈگری بھی نہیں ملے گی۔مظفرگڑھ کے مختلف علاقوں مونڈکا،شاہ جمال،خانگڑھ،روہیلانوالی،مہرپور،مظفرگڑھ،کوٹ ادو،رنگ پور ودیگرعلاقوں سے ملتان ویمن یونیورسٹی ہاسٹل میں رہائش پذیرطالبات کے والدین محمدبشیر،نذیراحمد،چوہدری شفقت،رانااقبال،محمدنوید،ضیاء  اللہ،محمدیوسف,محمداشرف،جنیدنیازی،محمداعظم،عبدالغفور،سہیل احمد،محمدذیشان ودیگرنے شدیداحتجاج کرتے ہوئے بتایاکہ کروناکی وجہ سے گورنمنٹ نے 20 مارچ 2020 کوتمام تعلیمی ادارے وہاسٹلزبندکرنے کے احکامات جاری کئے ملتان ویمن یونیورسٹی کے ہاسٹل کوبھی بندکردیاگیا۔ اب جبکہ دوبارہ تعلیمی سرگرمیاں بحال کردی گئی ہیں تو یونیورسٹی انتظامیہ نے 735 سے زائدطالبات سے تین سمسٹرزکی ہاسٹل فیس جمع کروانے کاحکم نامہ جاری کردیاہے۔والدین نے بتایاکہ جب گورنمنٹ نے ہاسٹلزبندکردئیے تھے تو پھر ہاسٹل فیس کامطالبہ سراسرزیادتی ہے والدین نے وزیراعلی پنجاب،گورنرپنجاب سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔ اس بارے میں ترجمان ویمن یونیورسٹی ملتان کا کہنا ہے کہ ہاسٹل واجبات کا معاملہ انتظامیہ کے پہلے ہی زیر غور ہے اور اس کیس کو فنانس کمیٹی اور سینڈیکیٹ میں لی جایا جارہا ہے جن کے فیصلوں کی روشنی میں واجبات کی وصولی کی جائے گی جن طالبات کو ہاسٹل واجبات کا ایشو ہے وہ تحریری طور پر بھی درخواست دے سکتی ہیں۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی اس معاملے کو خود مانیٹر کررہی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن