ڈینگی کے بڑھتے کیسز ‘واسا کالاروے کی افزائش روکنے کیلئے اقدامات کا فیصلہ 

لاہور ُ (خصوصی نامہ نگار) شہر میں ڈینگی کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر واسا لاہور نے ڈینگی لاروا کی افزائش کو روکنے کے لئے فوری طور پر ضروری اقدامات کرنے کا فیصلہ کر لیا ، اس سلسلہ میں ایم ڈی واسا زاہد عزیز کی ہدایت پر ڈائریکٹر ایڈمن محمد عرفان نے ایک خصوصی  مراسلہ جاری کر دیا جس کے مطابق واسا کے تمام دفاتر اور تنصیبات پر فوری طور پر انسداد ڈینگی کیلئے جاری  ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ تمام افسر دفاتر کی صفائی کا روزانہ کی بنیاد پر معائنہ کریں، مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ تمام واسا دفاتر میں صفائی اور انسداد ڈینگی کے لیے سپرے کو یقینی بنایا جائے۔ دفاتر میں پرانی اشیاء  ، استعمال شدہ ٹائر،تعمیراتی ملبہ جو پانی کو ذخیرہ کرسکتا ہو فوری طور پر تلف کیا جائے، ڈینگی مچھروں کی افزائش گاہوں کے خاتمے کو یقینی بنائیں۔مذکورہ بالا ہدایات پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن