ملتان( جنرل رپورٹر)ایف آئی اے نے کاروائی کرتے ہوئے نشتر ہسپتال اور قائداعظم ویکسین سینٹر میں ڈیوٹی کرنے والے چارچ نرس سمیت 7 ملازمین کو نذرانے کے عوض کرونا ویکسین کی فیک ڈیٹا انٹری کے اندراج کرنے پر گرفتار کر لیا ہے اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ مذکورہ ملزمان کی جانب سے گزشتہ چھ ماہ سے کرونا ویکسین کا فیک ڈیٹا انٹری کا دھندا جاری تھا ذرائع کے مطابق انہوں نے ایک جعلی ڈیٹا انٹری کے تین سے دس ہزار روپے تک ریٹ مقرر کررکھے تھے ذرائع نے مزید بتایا کہ اس گروہ میں 25 سے 30 افراد شامل ہیں جن میں چھ سے آٹھ فی میل سٹاف بھی شامل ہے ایف آئی اے کی جانب سے گرفتار ملزمان میں غلام فرید، شہزاد اقبال، محمد اشرف، نوید انجم،محمد عبداللہ اور محمد وسیم شامل ہیں ذرائع کے مطابق ملتان کے کرونا ویکسین سینٹر پر فیک ڈیٹا انٹری کے علاؤہ مختلف نادرا سنٹر پر بھی کرونا ویکسین کی فیک ڈیٹا انٹری کی شکایات ہیں ایف آئی اے کی جانب سے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے جس کی روشنی میں مزید گرفتاریاں اور انکشافات متوقع ہیں۔