کل جماعتی اجلاس مجلس احراراسلام پاکستان کی دعوت پرکل ہوگا

Sep 21, 2021

لاہور (خصوصی نامہ نگار)تبدیلی مذہب کیلئے عمر کی شرط لگانے کے مجوزہ بل اور آئینی کی اسلامی دفعات کے خلاف عالمی وملکی مہم سے پیدا شدہ صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے ابتدائی مشاورتی کل جماعتی اجلاس مجلس احراراسلام پاکستان کی دعوت پر 23 ستمبرجمعرات 2بجے بعد نماز ظہر مولانا زاہدالراشدی کی زیر صدارت مرکزی دفتر احرارنیو مسلم ٹائون میں ہوگا، سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ کے مطابق تمام مکاتب فکر اور دینی جماعتوں کے سرکردہ رہنمائوں کو شرکت کی دعوت دی جارہی ہے۔ جمعیت علماء اسلام ، مرکزی جمعیت اہلحدیث ، جماعت اہلحدیث پاکستان ، جمعیت علماء پاکستان ، سنی علمائکونسل پاکستان، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ، جماعت اسلامی پاکستان ، انٹرنیشنل ختم نبوت مومومنٹ، تنظیم اسلامی پاکستان کے علاوہ کئی ممتاز دینی اداروں اور شخصیات سے رابطے کیے جارہے ہیں ۔

مزیدخبریں