پرونشل سروسزاکیڈمی خیبرپی کے   کے زیر تربیت نائب تحصیلداروں کا ایل ڈی اے کامطالعاتی دورہ 

لاہور (خصوصی نامہ نگار) پرونشل سروسزاکیڈمی خیبرپختونخواہ کے زیر تربیت نائب تحصیلداروں نے گزشتہ روز لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے دفتر کامطالعاتی دورہ کیا۔اس موقع پر ایل ڈی اے کے ا یڈیشنل ڈائریکٹر جنرل فارقلیط میراور ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل(ہائوسنگ )عبدالقدیر باجوہ نے وفد کو ایل ڈی اے کے مختلف شعبوں کے دائرہ کار ‘ ذمہ داریوں اور طریقہ کار کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ وفدکو بتایا گیا کہ ایل ڈی اے 1975سے اب تک لاہورکی تعمیروترقی کے لیے مسلسل سرگرم ہے ۔شہریوں کوبہترین اور جدیدسہولتیں مہیاکر رہا ہے۔ایل ڈی اے لاہور میں عالمی معیار کے انفراسٹرکچر کی تعمیرکے لیے کوشاں ہے۔ شہریوں کو زحمت سے بچانے کے لیے رہائشی سکیموں کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کیاجا رہا ہے اور ون ونڈو سیل کے ذریعے شہریوں کو بھرپور سہولت فراہم کی جارہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن