فیروزوالا:17 پرائیویٹ ہاؤسنگ کالونیاں غیر قانونی قرار 

فیروزوالا( نامہ نگار) لاہور روڈ اور جی ٹی روڈ پر  واقع زیر تعمیر 17 پرائیویٹ ہاؤسنگ کالونیوں کو تحصیل میونسپل کارپوریشن فیروز والا نے غیر قانونی قرار دے دیا ہے اور اس بارے میں تحریری طور پر رپورٹس مرتب کر کے محکمہ مال کے حکام کے علاوہ کارپوریشن کی مختلف برانچز کے نگرانوں کو بھی بھیج دی ہیں ذرائع نے بتایا ہے کہ ان ہاؤسنگ کالونیوں کی کارپوریشن سے منظوری حاصل نہ کی گئی ہے جس پر کارپوریشن نے ڈسٹرکٹ کلیکٹر محکمہ مال سے مطالبہ کیاہے کہ ان ہاؤسنگ کالونیوں کی زمینوں کی فردوں کے اجرائ￿  رجسٹریوں کی منظوری اور ان کالونیوں میں واقع قطعات اراضی کی خرید و فروخت پر بلا تاخیر پابندی عائد کی جائے اور اس بارے میں متعلقہ اے سی صاحبان سب رجسٹراروں تحصیلداروں اور محکمہ مال کے فیلڈ سٹاف کو ہدایات جاری کر دی جائیں

ای پیپر دی نیشن