نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی واپسی پر مریم صفدر کی پوائنٹ سکورنگ قابل مذمت ہے:شاہدہ ملکہ 

لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی شاہدہ احمد ملکہ نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سیکورٹی ایشو پر کرکٹ سیریز کی منسوخی اور پاکستان سے واپسی پر مریم صفدر کی سیاست پوائنٹ سکورنگ کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ دنیائے کرکٹ کے بڑے نام پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کر رہے ہیں جبکہ سیاسی مخالفت میں مریم صفدر کا ٹویٹ پاکستان مخالف گروپ کی تسکین کا باعث بنا ہے جسکی پوری قوم شدید مذمت کرتی ہے ۔ان خیالات کا اظہارانہو ںنے کارکنوں کے ساتھ ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان سے امریکہ اور اتحادیوں کی واپسی کی بعد سازشی اور دہشتگرد عناصر پاکستان کے خلاف سرگرم ہو چکے ہیں۔ کیونکہ پر امن پاکستان اور سی پیک کی تیزی سے تکمیل کا عمل کئی ممالک کو ہضم نہیں ہو رہا اور وہ اپنے آلہ کاروں کے ذریعے پاکستان میں بدامنی پھیلانے کی مذموم کاروائیوں کیلئے موقع کی تلاش میں رہتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن