کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر16 میرج ہالز و ریسٹورنٹس سیل  ہیں

Sep 21, 2021

لاہور(سٹی رپورٹر)ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران کی کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے حوالے سے رات گئے کاروائیاں جاری رہی۔ انہوں نے متعدد ریسٹورنٹس، میرج ہالز کو سیل کیا۔ مجموعی طور پر 16 میرج ہالز و ریسٹورنٹس کو سیل کردیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ابراہیم ارباب نے 10 ریسٹورنٹس کو قذافی سٹیڈیم کے علاقے میں سیل کیا اور مالکان کے خلاف ایف آئی آرز کا اندراج اور میجرز کو حراست میں لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر شالیمار تہنیت بخاری نے 6 میرج ہالز کو سیل کرایا اور مالکان کیخلاف ایف آئی آرز کا اندراج کرایا۔

مزیدخبریں