لاہور (خصوصی نامہ نگار ) شیخ الاسلام حضرت مولانامفتی محمد تقی عثمانی مدظلہ کو وفاق المدارس العربیہ پاکستان کا بلا مقابلہ مرکزی صدراورشیخ الحدیث حضرت مولانا انوارالحق کوبلا مقابلہ مرکزی نائب صدرمنتخب ہونے پر انٹر نیشنل ختم نبوت مؤومنٹ کے مرکزی امیر مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ،مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج،نائب امیرمولانا حافظ ملک عبدالصمد، مولانا عبدالرؤف مکی، مولانا محمد الیاس چنیوٹی ایم پی اے، مولانا صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی، رکن مرکزی مجلس شوری صاحبزادہ مولاناحافظ زبیر حسن اشرفی، معاون خصوصی امیر مرکز یہ مولانا محمد بن سعید، مولانا محمد طیب عباسی، مولانا قاری محمد امداد اللہ قاسمی، مولانا قاری محمد رفیق وجھوی،مولانا قاری شبیر احمد عثمانی اور مولانا غلام یاسین صدیقی نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ حضرت مولانامفتی محمد تقی عثمانی کا بلامقابلہ انتخاب سے عالم اسلام او ر بالخصوص پاکستان میں خوشی ومسرت کی لہر دوڑ گئی ہے اور یہ انتخاب دینی مدارس کے تحفظ و ترقی، قرآن وحدیث کی اشاعت، اسلام کے فروغ اوردینی قوتوں کی تقویت کاباعث ہوگا ۔حضرت مولانامفتی محمد تقی عثمانی صاحب مدظلہ اوروفاق المدارس العربیہ پاکستان کی دیگر قیادت کومکمل حمایت وتائید کایقین دلاتے ہیں۔دریں اثناء مکہ مکرمہ سعودی عرب میں انٹر نیشنل ختم نبوت مؤومنٹ کے مرکزی امیر فضیل الشیخ حضرت مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ کی زیرصدارت انٹر نیشنل ختم نبوت مؤومنٹ کے عہدیداروں و علماء کرام کااہم اجلاس ہوا جس میں وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی قرآنی تعلیمات کے فروغ اور اس کی دینی وملی خدمات پر زبردست خراج تحسین کیا گیا ۔
بطوروفاق المدارس العریبہ پاکستان مفتی تقی عثمانی کی حمایت کریں گے:انٹرنیشنل ختم نبوت
Sep 21, 2021