لاہور (خصوصی نامہ نگار ) بین الاقوامی سلطان الشریف علی اسلامی یونیورسٹی برونائی دارالسلام نے جامعہ اشرفیہ لاہور کی عالم اسلام میں ملی و دینی خدمات کے اعتراف میں ایک آن لائن تقریب ہوئی۔ ایم او یو پر آن لائن دستخط مولانا فضل الرحیم اشرفی اورریکٹر برونائی یونیورسٹی ڈاکٹر حاجی نور عرفان نے کئے۔معاہدہ پر دستخط کرتے ہوئے یہ اعلان کیا گیا کہ جہاں تعلیم و تربیت کے میدان میں دونوں یونیورسٹیاں طلبہ و اساتذہ کے وفود کاباہمی تبادلہ ہو گا وہاں جامعہ اشرفیہ کے طلبہ و اساتذہ کو اسلامی یونیورسٹی برونائی میں بھی تعلیم و تعلّم کے مواقع باآسانی فراہم ہوں گی ۔تقریب میں برونائی دارالسلام سفارت خانہ اسلام آباد کے تھرڈ سیکرٹری ذوالحمی محمد نے خصوصی طورپر شرکت کی جبکہ جامعہ اشرفیہ کے نائب مہتمم و ناظم اعلیٰ مولانا قاری ارشد عبید،مولانا احمد حسن،مولانا حافظ اسعد عبید،حافظ اجود عبید،مولانا زبیر حسن،شیخ الحدیث مولانا سیف الرحمن مہند،پروفیسر مولانا محمد یوسف خان،مولانا عبدالرحیم چترالی،مولانا طارق محمود مکی،پروفیسر ڈاکٹر زاہد علی ملک، مولانا فیاض الدین،مولانا حافظ محمد زاہد حسین، مفتی احمد علی،مفتی محمد زکریا،مولانا احمد عمر، مولانا سمیع اللہ اور مولانا حافظ مجیب الرحمن سمیت دیگر اساتذہ و علماء بھی شریک تھے۔
جامعہ اشرفیہ اوراسلامی یونیورسٹی برونائی دارالسلام میں باہمی تعلیمی تعاون کامعاہدہ
Sep 21, 2021