ن لیگ اور پیپلزپارٹی  کامستقبل  تاریک ہوچکا :ناصر سلمان 

لاہور(نیوزرپورٹر)تحریک انصاف کے رہنماء و وائس چیئرمین پنجاب وزیراعلیٰ شکایت سیل ناصر سلمان نے کہاکہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی مستقبل تاریک ہوچکا ہے، ان جماعتوں کی کرپٹ قیادت نے ملک وقوم کو نقصان پہنچانے کے سواکوئی کام نہیں کیا، انہوں نے کہاکہ ن لیگ ملک دشمن ایجنڈے پر عمل پیراء  ہے۔پیپلزپارٹی کے ناکام چیئرمین جھو ٹ بولنے میں مصروف ہیں مگرپاکستان کی باشعور عوام نے دونوں جماعتوں کے بیانیے کوسپورٹ کرنے کی بجائے ہمیشہ کیلئے دفن کردیا ہے، انہوں نے کہاکہ باشعورعوام نے کرپٹ اپوزیشن کے بیانیے کو ہمیشہ کے لئے نیست ونابود کردیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن