لاہور(نیوزرپورٹر)تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری ملک امانت علی نے کہاکہ بلاول زرداری جتنے مرضی جعلی تیر چلالیں ان کی ناکامی لکھی جا چکی ہے، شریف خاندان اربوں روپے کی منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں،شریف خاندان کی لوٹ مارکا کچا چٹھہ کھل کر قوم کے سامنے آچکا ہے، دوسروں پر تنقید کرنے پہلے وہ اپنے گریبانوں میں جھانکیں، ملک وقوم کی بجائے انہیں اپنے ذاتی مفادعزیز ہیں، انہوں نے کہاکہ آئندہ حکومت کے دعوے کرنے والی پیپلزپارٹی کو پنجاب سے شکست فاش ہوئی ہے،تحریک انصاف نے اکیلے کرپٹ ٹولے کا ڈٹ کرمقابلہ کرتے ہوئے ملک بھرمیں اپنی کامیابی کے جھنڈے گاڑھے ہیں،تحریک انصاف کے امیدواروں کی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔