یکساں نصاب تعلیم سے ایک قوم بنیں گے‘تعلیم پر خصوصی توجہ دی:اعجاز چوہدری

Sep 21, 2021

لاہور(نیوزرپورٹر)سینٹ پاکستان حکمران جماعت کے پارلیمانی لیڈر وسنٹرل پنجاب کے صدر سینیٹر اعجازاحمدچوہدری کی دی ٹرسٹ سکول سسٹم میں آمد، اعجازاحمدچوہدری نے پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا، اس موقع پر پرنسپل کرنل (ر) عبدالغفار، امیراعظم، ڈاکٹر سہیل احمد، عصمت عماد، طارق مسعود اور سمیع ملک بھی موجود تھے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعجازاحمدچوہدری کا کہنا تھاکہ انٹریسٹ سکول کئی دہائیوں سے ملک وقوم کی خدمت کررہا ہے، یکساں نصاب تعلیم سے ہم ایک قوم بنیں گے، پہلی مرتبہ پی ٹی آئی کی حکومت نے تعلیم کے شعبے پر خصوصی توجہ دی، ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے حصے کا ایک پودا لگائیں تاکہ آئندہ نسلوں کو سرسبزوشاداب پاکستان دے کر جائیں۔ بعدازاں اعجازاحمدچوہدری نے پارٹی آفس میں مختلف وفود سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم عمران خان ملکی مفاد میں تمام فیصلے کررہے ہیں، افغانستان کے مسئلے پر پاکستان کا کردار اہم ہے، خطے میں پاکستان کو خصوصی اہمیت حاصل ہے، ان کا مزید کہناتھا کہ پاکستان میں ہمیشہ خطے میں امن کے قیام کے لئے آگے بڑھ کر کردار ادا کیا ہے، بھارت نے ہمیشہ خطے کے امن کو نقصان پہنچایا ہے۔

مزیدخبریں