پشاور(بیورورپورٹ)اندر شہر ، آسامی گیٹ ، اشرف روڈ ، خیبر بازار ، مینا بازار ، پیپل منڈی سمیت شہر کے مختلف مقامات پر محکمہ اوقاف کی اراضی کو قبضہ مافیا نے واہ گزار کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے نوٹسز جاری کر دیئے ہیں محکمہ اوقاف کی اراضی پر قبضہ مافیا اور محکمہ اوقاف کی دکانوں کو بھاری کرایوں پر دیگر افراد کو دینے والی دکانوں کو وا گزار کیا جائے گا اشرف روڈ ، پیپل منڈی سمیت شہر کے مختلف مقامات پر محکمہ اوقاف کے سینکڑوں دکانیں موجود ہیں تاہم ان کے کرایہ نہ ہونے کے برابر ہیں جبکہ ان دکانوں کو لاکھوں روپے کے کرایہ پر دیا گیا ہے جس کیلئے اوقاف کی جانب سے نوٹسز بھی جاری کر دیئے ہیں جس پرتاجروں نے اوقاف نے محکمہ اوقاف کے خلاف احتجاج کا اعلان کیاہے محکمہ اوقاف کے اراضی کو وا گزار کرنے اور آپریشن کرنے کیلئے خیبر پختونخوا پختونخوا پولیس کی خدمات بھی حاصل کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں ۔
محکمہ اوقاف کی اراضی واگزار کرانیکا فیصلہ
Sep 21, 2021