ننکانہ صاحب (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب مصور احمد خان نیازی نے کہا کہ پاکستان میں پولیو کے مرض کے خاتمہ کے لیے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد کو کردار ادا کرنا ہے،والدین اپنے پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچائو کی ویکسین کے قطرے پلاکر عمر بھر کی معذوری کو شکست دیں ، پاکستان کو پولیو فری بنانا ہر شہری کا مشن ہونا چاہیے جس کے لیے ہم نے بھرپور محنت کرنی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ننکانہ صاحب اور واربرٹن میں محکمہ صحت کے زیر اہتمام قائم کیے گئے مختلف پولیو پوائنٹس کا اچانک دورہ کرتے کیا ۔ علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر مصوراحمد خان نیازی نے سینٹرل پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن اور ضلعی انتظامیہ کے اشتراک سے منعقدہ انٹرسکول کرکٹ چمپیئن شپ کا جائزہ لینے کے لیے محمد پورہ کا دورہ کیا۔