آفریدی پاکستان کی حمایت میں بولنے والے غیر ملکی کرکٹرز کے شکرگزار

لاہور ( سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے نیوزی لینڈ ٹیم کی پاکستان سے کرکٹ کھیلے بغیر واپسی پر پاکستان کی حمایت میں بولنے والے غیر ملکی کرکٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرکٹ کو پاکستان کی ضرورت ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں شاہد آفریدی نے کہا کہ میں کرس گیل، ڈیرن سیمی، ڈول، مکی، روسو، پریرا، ولکنز کیساتھ ساتھ دیگر تمام لوگوں کا مشکور ہوں جنہوں نے پاکستان کے حق اور حمایت میں اپنی آواز بلند کی۔شاہد آفریدی نے کہا کہ ہم سب ایک کرکٹر اور اس عظیم کھیل یعنی کرکٹ کے نمائندے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن