لاہور( سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے کہا ہے کہ وہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کے عین وقت پر ختم ہونے سے ابھی تک شدید تکلیف میں ہیں۔سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے اسلام آباد کو ایشیاء کا دوسرا محفوظ ترین شہر قرار دیے جانے کی ایک خبر شیئر کی اور اس کے ساتھ پاکستان کا جھنڈا بنایا۔اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ میں ابھی تک تکلیف میں ہوں، انٹرنیشنل کرکٹ کی میزبانی کیلئے بہت محنت کی گئی تھی اور یہ سب آخری لمحے میں برباد ہو گیا۔