آئی سی سی کو انڈین کرکٹ کونسل سمجھیں، کوئی ایکشن نہیں لے گی خالد محمود

اسلام آ باد(آئی این پی)سابق چیئرمین پی سی بی خالد محمود نے حکومت کو تجویزدی ہے کہ آئی سی سی کا انتظار کرنے کے بجائے پاکستان خود کوئی قدم اٹھائے۔انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آ ئی سی سی کو انڈین کرکٹ کونسل سمجھیں، آئی سی سی کوئی ایکشن نہیں لے گا۔سابق چیئرمین پی سی بی خالد محمود نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو انڈین کرکٹ کونسل سمجھیں، ا?ئی سی سی کا انتظار کرنے کے بجائے پاکستان خود اقدام کرے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق چیئرمین پی سی بی خالد محمود نے تجویز دی کہ سفارتی ذرائع سے نیوزی لینڈ حکومت سے دورہ ملتوی کرنے پر تفصیلات فوری مانگی جائیں۔خالد محمودکا کہناتھا کہ آئی سی سی کو اس معاملے میں ایکشن لینا چاہیے ، لیکن آئی سی سی بنیادی طور پر انڈین کرکٹ کونسل ہے، آئی سی سی کا کوئی کردار نہیں، وہ کیا ایکشن لے گی ۔

ای پیپر دی نیشن