کراچی (نیوزرپورٹر) ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ شعیب احمد ملک اور میونسپل کمشنر غلام سرور راہپوٹو کی ہدایات پر ڈائریکٹر میونسپل سروسز توقیر عباس کی نگرانی میں ضلع شرقی کے مختلف علاقوں میں فیومیگیشن کے کام جاری ہیں، اس سلسلے میں یو سی 29 ملک سوسائٹی کو مناسب طریقے سے جراثیم سے پاک کیا گیا مرکزی اور سروس روڈز سمیت مختلف علاقوں میں ملبہ ہٹانے کا کام بھی جاری رہا، پی ای سی ایچ ایس یوسی 07 کو ملبے سے صاف کیا گیا اور ڈی ایم سی ا یسٹ کی جانب سے سڑکوں کی کو بھی صاف کیا گیا ،ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ نے کہا کہ فیومیگیشن اور ملبے کو اٹھا نے کا کام روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے، ہم کوشش کر رہے ہیں کہ ضلع شرقی کے باشندوں کو صحت مندماحول فراہم کیا جائے اور فضائی آلودگی کو بھی کم کیا جائے ۔دونوں زونز کے ڈائریکٹرز پارکس کو شجرکاری مہم کے حوالے سے بھی احکامات جاری کردیئے گئے ہیں ۔