ڈالر کی قدر میں اضافہ 169.40روپے کا ہوگیا

Sep 21, 2021

کراچی (کامرس رپورٹر ) انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں پیر کو ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں گراوٹ کا رجحان رہا جس کی وجہ سے ڈالر مہنگا ہو گیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق انٹر بینک میں پیر کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں60پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 168روپے10پیسے سے بڑھ کر168 روپے70پیسے اور قیمت فروخت168 روپے 20پیسے سے بڑھ کر168روپے 80 پیسے ہو گئی اسی طرح 80پیسے کے اضافے سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 168روپے 60 پیسے سے بڑھ کر169روپے 40 پیسے اور قیمت فروخت169روپے سے بڑ ھ کر169روپے 80 پیسے پر جا پہنچی ۔

مزیدخبریں