خیرپور(بیورورپورٹ) پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنماء رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر سیدہ نفیسہ شاہ جیلانی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت پیٹرول بم گرا کر عوام سے جینے کا حق چھین رہی ہے یہ پیٹرول مہنگا کرنے والا وہی وزیر اعظم ہے جو کہتا تھا کہ اگر پیٹرول مہنگا ہو تو سمجھو آپ کا وزیر اعظم چور ہے،کنٹینر پر کھڑے ہوکر بھاشن دینے والا وزیر اعظم عوام کا دشمن بن گیا ہے،آن خیالات کا اظہار انہوں نے جیلانی ہائوس خیرپور میں مختلف علاقوں سے آنے والے معززین اور وفود سے ملاقات اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،سیدہ نفیسہ شاہ جیلانی نے کہا کہ نااہل وفاقی حکومت اور نااہل وزیر اعظم کی وجہ ملک میں رہنے والے غریب عوام فاقہ کسی پر مجبور ہوگئے ہیں،عوام کو نوکریاں دینے کے بجائے ان سے روزگار چھینا جارہا ہے،پیٹرول،گیس،بجلی،ادویات اور روز مرہ کی استعمال میں آنے والی اشیاء کو مہنگا کرکے غریب عوام کی پہنچ سے دور کیا جارہا ہے،انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے خلاف پر فورم پر آواز اٹھائیں گے نااہل وفاقی حکومت اور وزیر اعظم سے عوام کو چھٹکارا چلانے تک خاموش نہیں بیٹھیں گے،اس موقع پر سرائی نثار خاصخیلی،امام ڈنو ملاح،سید خادم شاہ،سلیم اللہ سولنگی و دیگر بھی موجود تھے۔
بھاشن دینے والا وزیر اعظم عوام دشمن بن گیا، نفیسہ شاہ جیلانی
Sep 21, 2021