ووٹرلسٹوں کی نظرثانی کی مشق  کاشیڈول جلد جاری ہوگا

خیرپور(بیورورپورٹ)الیکشن کمیشن پاکستان آف بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ووٹرلسٹوں کی نظرثانی کی مشق کاشیڈول جلدہی شائع کرنے کاادارہ رکھتاہے اسی ضمن میں ضلع خیرپورمیں کثیرتعدادمیں تصدیقی عملے کی تقرری کے سلسلے میں ظہیراحمدسہتوضلعی الیکشن کمیشن خیرپورکی صدارت میں اجلاس ہوا جس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسراصغرعلی بوزدار,سمیت دیگرافسران نے شرکت کی اجلاس میں انتخابی فہرستوں کی نظرثانی سے پہلے کے انتظامات کے حوالے سے تفصیل بحث ہوئی جس میں فیصلہ کیاگیا کہ ترجیمی بنیادپر ووٹرزتصدیقی عملے کی تقرری جلدسے جلدکی جائے تاکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے گھرگھرووٹ کی تصدیق کی مشق کے شیڈول مشتہر ہوتے ہی  اس امرکی بجاآوری ہوسکے۔

ای پیپر دی نیشن