راولپنڈی (جنرل رپورٹر) ڈپٹی کمشنر راو لپنڈ ی محمد علی نے بنیادی مرکز صحت کو ٹھہ کلاں میں5 سال سے کم عمر بچوں کو پو لیو کے حفا ظتی قطر ے پلو ا کر انسد اد پو لیو مہم کا افتتاح کیا چو تھی مہم میں 2لاکھ40ہزاربچوں کو پولیو سے بچائو کے حفا ظتی قطرہ جات پلوانے کا ہدف مقر ر کیا گیا ہے،ڈپٹی کمشنر نے ہدا یت کی کہ ر یفیو زل کیسزاور نا ن اٹینڈڈ کیسز کو اسی دن کور کر نے کی کوشش کی جائے اوراس سلسلے میں متعلقہ اے سی کے علاوہ علاقہ کے اکابرین و دینی راہنمائوں کی مد د بھی حا صل کی جائے، سی ای اوہیلتھ اتھا ر ٹی ڈاکٹرفائزہ کنول نے 20 ستمبر تا 24 ستمبر 2021 تک جا ری ر ہنے وا لی انسداد پو لیو مہم کے سلسلے میںکئے جا نے والے انتظا ما ت کی تفصیل سے آ گا ہ کر تے ہو ئے بتا یا کہ اس مہم میں 5سال سے کم عمر کے 7لاکھ19ہزاربچو ںکو پولیو سے بچا ئو کے حفا ظتی قطر ے پلوانے کا ہد ف مقر ر کیا گیا ہے،اس ضمن میںانتظا ما ت کو حتمی شکل د یتے ہو ئے240 یو سی ایم اوز اور663یریا انچا رج کو مقر ر کیا گیا ہے،2964مو با ئل ٹیمیںتشکیل دیں گئی ہیں اور307 فکسڈ پو ا ئنٹس جبکہ129 ٹرا نزٹ پو انٹس مقرر کئے گئے ہیںجبکہ ٹوٹل ٹیمیو ں کی تعداد 3400 ہے ۔