رواں مالی سال میں 2136  ترقیاتی سکیموں کو مکمل کیا جائے گا، لیاقت شاہوانی

کوئٹہ( این این آئی) تر جمان حکومت بلو چستان لیا قت شاہوانی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے مالی سال 19-2018 کے 608 ترقیاتی منصوبے اورپی ایس ڈی پی 20-2019 میں 272 اور سالانہ ترقیاتی پروگرام 21-2020 میں 104 منصوبے مکمل کئے، ان ریکارڈ سے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور اپوزیشن کو آئندہ الیکشن میں شکست واضح طور پر نظر آ رہی ہے۔ یہ بات انہوںنے اپنے جا ری کردہ ایک بیان میں کہی ۔ انہوںنے کہاکہ ماضی کی حکومتوں کی جانب سے 984 ترقیاتی منصوبوں کو ادھورا چھوڑنے کی بجائے پائے تکمیل تک پہنچایاصوبے کی تاریخ میں آج تک کسی بھی حکومت نے سابقہ حکومتوں کے منصوبوں کو مکمل نہیں کیا بلکہ انہیں ادھورا چھوڑ کر قومی خزانے کا ضیاع کیا گیا۔ انہوںنے کہاکہ رواں مالی سال میں 2136 ترقیاتی اسکیمات کو مکمل کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن