کوئٹہ( این این آئی) کورکھیڑا کسٹمز چیک پوسٹ پر گوادر کسٹمز نے کارروائی کرتے ہوئے18کروڑ روپے مالیت کی چرس برآمدکرلی ۔ چیف کلکٹر کسٹمز بلوچستان گل رحمان کی ہدایات پر کسٹمز حکام نے کورکھیڑا کسٹمز چیک پوسٹ پر کا روائی کر تے ہوئے دوران تلا شی آئل ٹینکر سے 18 کروڑ روپے ما لیت کی 820 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی چرس بر آمد کر کے قبضے میں لے لی مزید کاروائی جا ری ہے ۔
کورکھیڑا کسٹمز چیک پوسٹ پر گوادر کسٹمز کی کارروائی ،18کروڑ مالیت کی چرس برآمد
Sep 21, 2021