اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ سی ٹی ڈی نے مقتول طالبعلم محمد بلال خان کے قتل میں ملوث ملزم پنجاب سے گرفتار کرکے آلہ قتل خنجر برآمد کر لیا 10جون 2019کو تھانہ کراچی کمپنی کے علاقے گلی نمبر 87مکان نمبر 387سیکٹر G-9/4اسلام آباد نزد جامعہ مسجد سیدنا حسن و اسلام آباد ماڈل سکول نمبر2 کے پاس محمد بلال خان ولد عبید اللہ سکنہ چلاس طالبعلم شعبہ حصول دین تھرڈ سمیسٹر انٹر نیشنل یونیورسٹی اسلام آباد کو خنجروں کے وار کرکے قتل کرکے ملزمان فرار ہوگئے تھے تھانہ کراچی کمپنی نے مقدمہ نمبر 228 16جون 2019بجرم 302/324/34ت پ ،7ATAدرج کیا تھا ملزمان کی گرفتاری کے لئے سی ٹی ڈی کی تفتیشی ٹیم نے سی ٹی ڈی پنجاب کی مدد سے ملز م سید عابد علی شاہ سکنہ کرم ایجنسی سے گرفتار کر لیا اور آلہ قتل برآمد کر لیا مزید تفتیش جاری ہے۔
طالبعلم محمد بلال خان کے قتل میں ملوث ملزم پنجاب سے گرفتار
Sep 21, 2021