مری (نامہ نگار خصوصی) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کی جانب سے جا بجا پولیس ناکوں کے خلاف واضع احکامات کے باوجود ملکہ کوہسار مری کے بعض مقامات جن میں کوہالہ برئیڈل روڈ شامل ہے۔ آئی جی پنجاب کے احکامات کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں ۔اس طرح جھیکاگلی اورپی سی بھوربن روڈ کے درمیان مقامی پولیس نے غیر قانونی ناکے لگارکھے ہیں گاڑیوں کوروک کر ان میں سوار افراد کو پریشان کیا جاتا ہے اور پھران پریشان حال سیاح فیملیوں اور مقامی لوگوں کو بھاری ’’مک مکاء ‘‘پر مجبور کیا جاتا ہے ۔
مری ،غیر قانونی ناکوں سے شہری پریشان
Sep 21, 2021