کوئٹہ(اے پی پی+ این این آئی)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا نے کہاہے کہ پشتون بحیثیت قوم تاریخ کے ایک انتہائی نازک دورسے گزررہاہے پشتون اقداروثقافت کو مسخ کرتے ہوئے پشتونوں کودہشت گرداو رانتہا پسند کے طور پرپیش کیا جارہا ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ،پشتوزبان ادب اورثقافت کے فروغ ترقی وترویج کے لئے حکومتی سطح پر کام کرنے کی ضرورت ہے جبکہ اس حوالے سے شاعروں ادیبوں اور نوجوانوں سمیت مجموعی طورپرپورے پشتون اولس کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ پشتون کلچر کے فروغ کیلئے دن رات کام کریں اوراغیار کی سازشوں کو ناکام بنائیں جو قومیں اپنی ثقافت سے لاپرواہ ہوتی ہیں تاریخ میں ان کے لئے کوئی جگہ نہیں ہوتی۔